تازہ ترین

اتوار، 5 نومبر، 2017

فرقہ پرست طاقتیں ملک کی سا لمیت کے لیے خطرہ ۔ آل انڈیا امامس کونسل


فرقہ پرست طاقتیں ملک کی سا لمیت کے لیے خطرہ ۔ آل انڈیا امامس کونسل
پاپولرفرنٹ آف انڈیاکے خلاف آواز اُٹھانے والے عناصر فسطائی جماعتوں کے زرخرید غلام۔ ہر سکولر ہندستانی پاپولر فرنٹ کے ساتھ ہے،مولانافہیم قاسمی
چاند پور،رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز5نومبر2017) آج پورے ملک کے سیکولر ماحول کو گندہ کرنے کے لیے فسطائی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور صرف کر رہی ہیں۔ ملک میں امن پسند اور جمہوریت نواز افراد کا انکاؤنٹر ، پسماندہ طبقات پر مظالم اور آئین کی روشنی میں قومی اور ملکی تعمیر کے لیے کام کرنے والی تنظیموں پر واویلا مچانا ملک کے پرسکون ماحول کو گندا کرنے کی سازش اور حکومت کی تین سالہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناپاک کوشش ہے۔ ان باتوں کا اظہار امامس کونسل کے مقامی سکریٹری مولانا اعجاز قاسمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری حق کا ساتھ دینا اور ہر حال میں انصاف کو بحال کرنا ہے۔ ظالم کو ظلم سے روکنے اور مظلوم کی مدد کرنے سے ہی فسطائی جماعتوں اور ہندوتوا دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوں گے۔ کونسل کے مقامی صدر مولانافہیم قاسمی نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف آواز اُٹھانے والے عناصر فسطائی جماعتوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ وابستہ ہیں۔چوں کہ پاپولر فرنٹ جیسی جمہوری اور آئینی تنظیم آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور وشوہندو پریشد اور دیگر ذیلی تنظیموں کی ملک دشمنی کو واضح کر رہی ہے، اس لیے ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور پوری طاقت کے ساتھ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہے۔آل انڈیا امامس کونسل کے نائب صدر مفتی سالم قاسمی نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک آئین کے مطابق ملک کے پسماندہ طبقات کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہے ۔ اس لیے آل انڈیا امامس کونسل ہندستان کی جمہوریت پسند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad