تازہ ترین

جمعہ، 10 نومبر، 2017

صفائی ملازمین کی ہڑتال سے لگا گندگی کا انبار


صفائی ملازمین کی ہڑتال سے لگا گندگی کا انبار
چاند پور/رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز10نومبر2017) چاند پور میونسپلٹی کونسل کے معاہدہ اہلکاروںکی چل رہی ہڑتال سے شہر میں دو ہی دنوں میں چاروں طرف گندگی کے انبار لگنے لگے ہیں۔ جس سے نہ صرف بدبو فیل رہی ہے بلکہ متعدی امراض کے بھی پاؤں پھیلانے کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔ نگر پالیکا معاہدہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کئی مانگے گزشتہ کافی عرصے سے کرتے چلے آئے ہیں مگر کسی طرح بھی ان کی مانگے نہیں مانی گئی اور نہ ہی حل کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات کو نہیں پورا کیا جائے گا، ان کی ہڑتال جاری رہی گی ۔ واضح ہو کہ شہر میں دو دن میں ہی جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگنے سے ہر عام آدمی کو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور ایسا لگ رہا ہے جیسا کہ چاند پور شہر گندگی میں تبدیل ہو گیا ہو ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad