تازہ ترین

اتوار، 5 نومبر، 2017

مین پوری : حساس ووٹنگ مراکز کی ویڈیو گرافی ہو : ضلع الیکشن افسر


مین پوری حساس ووٹنگ مراکز کی ویڈیو گرافی ہو:ضلع الیکشن افسر
 
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز5نومبر 2017)میونسپل انتخابات 2017 کے ووٹنگ سے قبل تمام انتظامات سخت ہونا چاہئے. تمام ووٹنگ مراکز پر بنیادی سہولیات قبل ازوقت مکمل ہو نا چاہیئے ،بیت الخلاء ، پینے کے پانی کی دستیابی، بجلی، معیار کے مطابق فرنیچر دستیاب رہیں. تمام ایگزیکٹیو افسر اپنے اپنے علاقے کے پولنگ مقامات کا معائنہ کر کے بہتر بندوبست بنانا یقینی بنائیں، تمام پولنگ مراکز کے حصول کا حکم فوری جاری کئے جائیں ، ایس، ڈی،ایم اپنے اپنے علاقے میں انتہائی حساس، حساس پولنگ مراکز کی نشان دہی کرکے رپورٹ فوراً پیش کریں . ووڈیوگرافی کو انتہائی حساس، مراکز پر ووٹنگ کے عمل کی ویڈیوگرافی کو یقینی بنایا جا ئے. امیدواروں کے آمدو خرچ پر پینی نظر رکھی جائے ،ضلع الیکشن آفیسر پردیپ کمار نے انچارج افسران سے ملاقات کے بعد ہدایات دیں ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب پرامن ماحول ،اور منصفانہ طریقے سے کرا یا جائے ، ا نتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے . ووٹنگ کے عمل کو پرامن ماحول میں کرانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں،ضلع مجسٹریٹ نے انچارج افسر ٹریفک سے کہا کہ انتخاب کیلئے گاڑیوں کے حصول کا عمل فوری شروع کیا جائے، پارٹی روانگی والے تمام مقامات پر گاڑی پارٹی روانگی سے قبل یعنی 23 نومبر تک پہنچ جائے، . انہوں نے انچارج افسر بیریکیٹنگ نظام سے کہا کہ جہاں سے پارٹیاں روانہ ہو وہاں مقرر معیار کے مطابق بیريکیٹنگ کرانا یقینی بنائیں ، اسٹرانگ روم کے ارد گرد بھی بیريکیٹنگ کرائی جائے. انہوں نے ذیلی مجسٹریٹوں سے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے پولس افسر کے ساتھ تمام ووٹنگ مراکز کا معائنہ کر یں ، اور انتظامات دیکھیں کسی بھی پولنگ مرکز پر کوئی کمی نہ رہے. انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں لگے تمام افسران کو دی گئی ذمہ داریاں مکمل وفاداری کے ساتھ نبھا نا ہے ، کوئی بھی افسر بغیر پیشگی اجازت کے ہیڈکوارٹر نہ چھوڑیں. ذیلی ضلع مجسٹریٹ، ایگزیکٹیو افسر اپنے اپنے علاقے میں مثالی ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی کرائیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad