تازہ ترین

پیر، 6 نومبر، 2017

چاند پور میں تاجر سے دن دہاڑے لاکھوں کی لوٹ۔


چاند پور میں تاجر سے دن دہاڑے لاکھوں کی لوٹ۔
چاند پور /رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز5نومبر2017) سبزی منڈی سے واپس اپنے گھر آ رہے ایک تاجر سے ایک بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے لاکھوں روپئے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے،معلومات کے مطابق محلہ قاضی زادگان ساکن مشہور آڑھتی توقیر احمد کے نوجوان بیٹے گڈو، اپنے بیٹے قمر الزماں کے ساتھ بائک پر پھل سبزی منڈی سے اپنی آڑھت کا کام نپٹاکر اپنے گھر آ رہے تھے، تبھی پیچھے سے ایک بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے ان کے ہاتھو ں سے نوٹوں کا بیگ لوٹ لیا جس میں ایک لاکھ 80 ہزار روپے تھے ۔ بتادیں کہ 27 /اکتوبر کی شب میں بدمعاشوں کے ذریعہ بجنور روڈ پر واقع ایس بی آئی کے کسٹمر سروس سینٹر سے تالے توڑ کر لاکھو ں روپئے کی نقد ی چرالی تھی اور 30 /اکتوبر کو گاؤں سرکتھل ساکن انل کمار اپنی بیوی کویتا کے ساتھ اس کی ادویات لینے کے لئے گنج جا رہے تھے کہ تبھی چاند پور کے پاس ہی واقع گاؤں بہاولپور کے سامنے ایک بائک پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر لے کر دس ہزار روپے کی نقدی اور سونے کے ہیلکس( کنڈل ) اور کویتاکے گلے سے سونے کا منگل سوتر کھینچ لیا تھا مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی جس سے دونوں زخمی ہو گئے تھے بدمعاش لوٹ کی واردات کو انجام دے کر فرار ہو گئے تھے ۔پولیس میں تحریر دینے کے بعد بھی بدمعاش پولس کی پکڑسے دور ہیں ۔ آج شہر میں بد معاشوں نے لوٹ کی ایک اور واردات کو انجام دیتے ہو ئے پھل سبزی کے تاجر سے لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی، لوٹ مار ،چوری کی وارداتوں کا مسلسل ہونے سے ویاپاریوں، شہری باشندوں اور عام آدمی پولیس کے طریقہ کار پر انگلی اٹھانے لگے ہیں ۔ آج لوٹ کی واردات کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad