تازہ ترین

جمعہ، 10 نومبر، 2017

ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے،اڑیسہ کے شہروں اوراضلاع میں اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ‘‘


ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے،اڑیسہ کے شہروں اوراضلاع میں اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ‘‘
نئی دہلی0یواین اےنیوز10؍نومبر 2017)ءویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے دو دن/11 اور/12 نومبر2017 ، بروز : ہفتہ اور اتوار، ریاست اڑیسہ کے مختلف شہروں اور اضلاع میں اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ ‘‘ منعقد ہونگے۔اجلاس عام کے پہلے دن بتاریخ : /11 نومبر بروز : ہفتہ ، بوقت : 10-30 بجے دن تا 1بجے ،دوپہر، بمقام : روٹری بھون،یونٹ 9 ، بھوبھنیشور،۔ اور،اسی دن دوپہر 2 بجے دن تا 5بجے شام، بمقام : سوتاھاٹ، کٹک میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔
دوسرے دن بتاریخ : /12 نومبر بروز : اتوار، بوقت : 10-30 بجے دن تا 1بجے ،دوپہر، بمقام : مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات، جے رام پور،سونگڑا، اڑیسہ، اوراسی دن دوپہر 2 بجے دن تا 5بجے شام، بمقام : کیندراپارامیں اجلاس عام منعقد ہوگا۔ان تمام اجلاس عام میں ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بحیثیت مہمان خصوصی کے مخاطب کریں گی اورمحترمہ زینت مہتاب صاحبہ،رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی ،اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت فرماکر مخاطب کریں گی۔کنوینر اجلاس محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ ،رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی نے شریعت اسلامی سے دلچسپی رکھنے والی خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس اہم اجلاس عام میں شرکت فرماکر اسے کامیاب بنائیں۔مزید تفصیلات کیلئے محترمہ زیبائش صاحبہ کے فون نمبر:9937657841،اور محترمہ قمر سلطانہ صاحبہ کے فون نمبر: 9437636372 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad