شعبۂ اردو، خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنؤ میں ڈاکٹر شاہ عالم کے اعزازمیں تقریب۔
لکھنؤ(یواین اےنیوز27نومبر2017)27نومبر بروز پیر بزم ادب شعبۂ اردو، خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکھنو نے ذاکر حسین دہلی کالج کے شعبۂ اردو کے استاذ ڈاکٹر شاہ عالم کے استقبال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا ، جس کی صدارت شعبۂ اردو کے صدرپروفیسر سید شفیق احمد اشرفی نے کی ۔ ڈاکٹر ثوبان سعید نے دہلی سے تشریف لا ئے مہمان ڈاکٹر شاہ عالم کا تعارف پیش کیا ،اس استقبالیہ پرو گرام میں ایم۔اے سال اول اور سال آخر کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کیے ، طلبہ کے مقالے پیش کیے جا نے کے بعدڈاکٹر شاہ عالم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ آپ لو گ ادب کے طالب علم ہیں اس لیے ضروری ہے کہ اردو زبان و ادب کے علاوہ دیگر زبانوں کا بھی مطالعہ کریں تاکہ آپ کی فکر وسیع ہو اور آپ کے علم میں وسعت پیداہوسکے، آج ہم جن ادیبوں اور ناقدین کو پڑھتے ہیں انہوں نے اپنے آپ کو صرف اردو زبان و ادب تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر زبانوں کے ادب کا بھی مطالعہ کیا ،ساتھ ہی انہو ں نے صدر شعبۂ اردو اورشعبے کے دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، پروفیسر سید شفیق احمد اشرفی نے صدارتی تقریر میں ڈاکٹر شاہ عالم کی شعبے میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کے مقالوں پر گفتگو کرتے ہو ئے مقالہ خوانی آداب پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹرمحمد اکمل شاداب نے پرو گرام میں مو جود تمام اساتذہ اور مہمان خصوصی اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں شعبے اردو کے اساتذہ میں ڈاکٹر فخر عالم ،ڈاکٹر مرتضی علی اطہر ، جناب رضوان احمد خان ،جناب سبط حسن نقوی اور شعبۂ فارسی کے استاد ڈاکٹرمحمد جاوید اختر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں