مین پوری میونسپلٹی : سماج وادی پارٹی کی امیدوار شیلا دیوی نامزد
بھوگاؤں نگر پنچایت : سندھیا گہار ہونگی سماجوادی کی امیدوار
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یراین اےنیوز4نومبر2017)سماجوادی پارٹی ضلع عاملہ کی ماہانہ میٹنگ میں بلدیہ کونسل اور نگر پنچایت کے امیدواروں کو جتانے کی سونپی گئی ذمہ داری،آج سماجوادی پارٹی آفس، مین پوری پر ضلع عاملہ کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا اور میونسپلٹی کونسل اور نگر پنچایت علاقے کے تحت اپنے اپنے علاقے کے لیڈروں اور عہدیداروں کو ذمہ داری بھی سونپی گئی،اجلاس کی صدارت ضلع صدر کھمان سنگھ ورما نے کی.اجلاس میں معزز رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے کہا کہ جن امیدواروں کو میونسپلٹی اور نگر پنچایت کا پارٹی کی طرف سے امیدوار نام زد کیا گیا ہے، وہ اپنے اپنے علاقے میں تیاری کریں اور وہاں کے لیڈران اپنے اپنے علاقے کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ،سماج وادی پارٹی کے دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں ضلع صدر کھمان سنگھ ورما نے بلدیاتی عام الیکشن کے تحت مین پوری کی میونسپلٹی کونسل اور شہر پنچایتوں کے صدر کے عہدے کیلئے سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا، جس میونسپلٹی مین پوری سے شیلا دیوی زوجہ درگپال سنگھ، نگر پنچایت، کراؤلی سے وندنا راٹھور زوجہ برج موہن، نگر پنچایت جیوت کھڑیاسے ،پریتی دیوی زوجہ ویدرام، نگر پنچایت، بھوگاؤں سے سندھیا زوجہ دھیر سنگھ، نگر پنچایت، بیور سے رام وتی گپتا زوجہ رویندر کمار گپتا، نگر پنچایت، کسمرا سے سنجے کمار گپتا ولد جگدیش پرساد گپتا، نگر پنچایت، کشنی سے سندیپ کمار ولد سندیپ کمار، نگر پنچایت گھرور سے اوشا دیوی زوجہ راج پال سنگھ، منتخب کئے گئے ،نگر پنچایت کرہل سے امیدوار منتخب بعد میں کیا جائے گا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں