تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

آج مسلمان دنیا کے لئیے زحمت بنتے جارہے ہیں اسی لئے آج پوری دنیا اسلام سے دور ہوتی جارہی ہے۔قاری محمد آصف


آج مسلمان دنیا کے لئیے زحمت بنتے جارہے ہیں اسی لئے آج پوری دنیا اسلام سے دور ہوتی جارہی ہے۔قاری محمد آصف
(فائل فوٹو)                                                  
کانپور(یواین اےنیوز28نومبر2017)حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت والی تعلیمات ،آپؐ کی پاکیزہ سیرت اور آپؐ کے تربیت یافتہ حضرات صحابۂ کرام کی مبارک زندگی کو سامنے رکھ کر امت کو ایمان و عمل، اخلاق و کردار کی درستگی اور سارے انسانوں کے لئے بھلائی اور خیر خواہی کا جذبہ پیدا کرکے سارے عالم کے واسطے نمونۂ عمل بنانے کے لئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے زیر نگرانی مجاہد اسلام ،خطیب الہند حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور ماہ ربیع الاول کو رحمت عالم مہینہ کے طور پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی منایا جارہا ہے جس کے تحت مدرسہ عاشق العلوم جوہی لال کالونی ایک میناری مسجد میں جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب قاری محمد آصف صاحب ثاقبی مدرسہ فاروقیہ پرانا کانپور نے کہا کہ جس طرح سے اللہ تعالی رب العالمین ہے اسی طرح اللہ نے اپنے محبوب کو رحمۃ اللعالمین بنایا یعنی جس طرح اللہ تعالی تمام مخلوق تمام عالموں کا رب ہے اسی طرح پیارے آقا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق، انسانوں ، جناتوں، فرشتوں اور زمین وآسمان چرند پرند دنیا وآخرت سارے عالموں کے لئے رحمت ہیں اور یہ آپؐ کی امت دنیا کے لئے رحمت ہے چنانچہ اسی رحمت کو دیکھ کر لوگ اسلام میں داخل ہوتے تھے لیکن آج ہم دنیا کے لئے رحمت نہیں بلکہ زحمت بنتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا اسلام سے دور ہوتی جارہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپناکر دنیا کو پھر یہ احساس دلائیں کہ نبی رحمت کا لایا ہوا دین سراپا رحمت ہے ۔ ہمیں یتیموں ، بیواؤں، پریشان حال لوگوں اور اپنے پڑوسیوں اور اپنے گھر والوں خاص طور سے اپنے ماں باپ کے ساتھ رحمت کا معاملہ کریں ۔ زبانی دعوت سے زیادہ عملی طور پر پیارے آقاؐ کے غلام بن کر زندگی گزارنے کا عہد کریں۔ مولانا انصار احمد جامعی امام وخطیب مسجد محمودیہ اجیت گنج نے کہا کہ اللہ جب کسی بندے کو انعام دینا چاہتے ہیں تو آزمائش میں ڈالتے ہیں اس کی دلیل قرآن عظیم الشان سے ملتی ہے حضرت ابراہیم کو اللہ نے آز مایا جب کامیاب ہوے تو اللہ نے فرما یا کہ ابراہیم کولوگوں کا امام بنایا اسی طرح حضور کی آمد سے قبل آپ کے خاندان کے تین افراد کو آز مایا اس کے بعد آپ کو مبعوث فرمایا اللہ نے بے شمار معجزات آپ کو عطا فرمائے آپ کے دادا کے دل کے اندر ڈالا کہ آپ کا نام محمد رکھیں محمد کا مطلب ہے زمانہ آپ کی تعریف کرے احمد کا مطلب آپ اللہ کی سب سے زیادہ تعریف کریں۔ اس سے قبل مولانا عبدالسلام قاسمی مسجد دارالسلام بابوپوروہ نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ کی صدارت مولانا انعام اللہ قاسمی اور نگرانی مولانا کلیم احمد جامعی نے فرمائی جب کہ مولانا ظفر عالم ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے اور جلسہ کا آغاز قاری غزالی خاں کی تلاوت سے ہوا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء وحفاظ سمیت اہل محلہ شریک ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad