جلسہ رحمت عالم ﷺفیتھفل گنج میں آج
تصوراتی تصویر
کانپور(یواین اےنیوز27نومبر2017)حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت والی تعلیمات ،آپؐ کی پاکیزہ سیرت اور آپؐ کے تربیت یافتہ حضرات صحابۂ کرام کی مبارک زندگی کو سامنے رکھ کر امت کو ایمان و عمل، اخلاق و کردار کی درستگی اور سارے انسانوں کے لئے بھلائی اور خیر خواہی کا جذبہ پیدا کرکے سارے عالم کے واسطے نمونۂ عمل بنانے کے لئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے زیر نگرانی مجاہد اسلام ،خطیب الہند حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور ماہ ربیع الاول کو رحمت عالم مہینہ کے طور پر سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہر و اطراف میں پورے مہینے جلسے منعقدکئے جارہے ہیں اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مسجد مدح خاں فیتھفل گنج میں بروز 28نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء ایک روزہ جلسہ رحمت عالم کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے مولانا مفتی محمد عثمان صاحب قاسمی امام وخطیب بڑی مسجد گھنٹہ گھر ونائب ناظم تعلیمات مدرسہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ ودیگر علماء کرام خطاب فرمائیں گے ۔ جلسے کی صدارت مولانا محمد انجم مظاہری کریں گے اور تلاوت قاری مجیب اللہ عرفانی جب کہ نعت ومنقبت محمد ثقلین پیش کریں گے ۔جلسہ کے نگراں مولانا عزیز الحسن قاسمی امام وخطیب مسجد مدح خاں فیتھفل گنج نے کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں