تازہ ترین

جمعہ، 3 نومبر، 2017

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ماہانہ نشست جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ میں آج


کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ماہانہ نشست جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ میں آج
کانپور(یواین اےنیوز3نومبر2017)دور جدید میں پیش آنے والے نئے اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے شہر کانپور کے جید علماء و مفتیان پر مشتمل کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کی ماہانہ نشست آج مورخہ 4 نومبر بروز سنیچر عصر تا عشاء جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ میں اکیڈمی کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں دور جدید کے اہم مسائل مثلا اجتماعی شادی اور اسمیں زکوٰۃ کی رقم لگانے کا طریقہ، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے تندور میں روٹی لگا ئی تو پک نہیں رہی تھی حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہ نے سوال کیا کہ حضور یہ روٹی تو پک نہیں رہی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس چیز کو میں ہاتھ لگادوں اس پر آگ حرام ہے اس حدیث کی تحقیق،. برائیلر مرغی (فارمی مرغی) کو جو خون اور نجس غذاؤں کو کھلا کر جلد پال کر بڑا کیا جاتا ہے ان کے گوشت کے حلال یا حرام یا مکروہ ہونے کی تحقیق، آب زمزم میں دیگر پانی ملانے سے وہ زمزم رہے گا یا نہیں؟، بقرعید سے قبل کھانے کی ممانعت کا مصداق کیا ہے؟ وغیرہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی بحث کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔اکیڈمی کے رکن مولانا مفتی حفظ الرحمان قاسمی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتلایا کہ اس نشست میں اکیڈمی کے نائب صدر مولانا خلیل احمد مظاہری، جنرل سکریٹری مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی اور سکریٹری مولانا مفتی عبدالرشید قاسمی بھی شرکت فرمائیں گے۔ انہوں نے بتلایا کہ سبھی ممبران کو اطلاع دی جاچکی ہے، جن تک اطلاع نہ پہنچی ہو وہ اسی کو اطلاع سمجھ کر دیگر کام مقدم و مؤخر فرماکر پوری تیاری اور مطالعہ کے ساتھ وقت مقررہ پہ تشریف لائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad