تازہ ترین

جمعہ، 3 نومبر، 2017

تعمیری ادارے کے انجینیربقیہ کام کو جلد مکمل کریں : ضلع مجسٹریٹ


تعمیری ادارے کے انجینیربقیہ کام کو جلد مکمل کریں : ضلع مجسٹریٹ 
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز3نومبر2017) 03 نومبر، 2017۔ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے آج 1899.11 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر 396 آسرا رہائش گاہوں کا زمینی معائنہ کر کے کام والے ادارے کے انجینئر کو ہدایات دی کہ رہائش گاہوں کا کام آخری مرحلے میں ہے، تو فوری طور پر جو کام باقی رہ گیا ہے ااس کو مکمل کریں ، انہوں نے معائنہ کے دوران پایا کہ کسی بھی رہائش کے دروازے میں اسٹوپر نہیں لگائے گئے ہیں، رہائش گاہوں میں کئی مقامات پر سیڑھیاں بھی ٹوٹی پائی گئی ہیں ،رہائش گاہوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے پانی کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر پانی کے ٹینک کا کام مکمل ہو چکا ہے اور بورنگ کا کام تقریبا مکمل ہے ،رہائش گاہ کے احاطے میں، 04 سرپمپس 02 بھی نصب کردیئے گئے ہیں. تمام رہائش میں ایک کمرہ، ایک کچن، ایک بیت الخلا، ایک باتھ روم بنایا گیا ہے انہوں نے کام والے ادارے کے انجینئر سے کہا کہ پانی کے ٹینک والے مقام پر فوری مٹی ڈلوائیں، جلد سے جلد بجلی کے کنکشن لگوا کر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad