تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

الہ آباد میں صرف ۳۰فیصد ووٹنگ، شہریوں کی بے رخی سے سارے سیاسی اندازے فیل


الہ آباد میں صرف ۳۰فیصد ووٹنگ، شہریوں کی بے رخی سے سارے سیاسی اندازے فیل
Image result for evm
الہ آباد،رپورٹ فضل الرحمان الہ آبادی(یواین اےنیوز28نومبر2017) ، بلدیاتی الیکشن کاکل دوسرامرحلہ تھا، کل الہ آباد ضلع میں بھی الیکشن تھا، یوں توالہ آباد ضلع میں تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد ۸۶فیصد ھے، ملک کاپھلا وزیر اعظم اور ھندوستان کوسب سے زیادہ وزیراعظم دینے کاشرف اسی شھرالہ آباد کو حاصل ھے، لیکن جمھوریت کی اپنی سب سے بڑی ذمہ داری یعنی ووٹنگ کے لئے بیداری نھیں، الہ آباد ضلع میں صرف ۳۰فیصد ووٹ پڑے، شھریوں کے بے اس قدر بے رخی سے تمام سیاسی اندازے فیل ھوگئے، ھارجیت کااندازہ لگانا ایک پھیلی کے مترادف ھے، شھری علاقوں میں نگرنگم میں محض ۳۴.۲۰فیصد ھی ووٹ پڑے، جبکہ دیھی علاقوں میں ضلع کے ۹نگرپنجایت میں ۶۱.۷۶.فیصد ووٹ پڑے، سب سے زیادہ کوراوں میں ۷۵.۴۲فیصد ووٹ پڑے، اس کے بعد سرسا نگرپنچایت ۶۵.۰۹فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رھا، ھنڈیانگرپنچایت میں ۶۴.۱۷فیصد ووٹ ڈالے گئے، نگر پنچایت مئوآئمہ بھی پیچھے نھی رھایھاں بھی الیکشن کو لیکر کافی جوش وخروش نظر آیا، مسلم اکثریت قصبہ مئوآئمہ میں ۶۴.۱۲فیصد ووٹ پڑے، ۱دسمبر کو کاونٹگ ہوگی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad