تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

روہت سردنا کے خلاف تنظیم ائمہ مساجد کی احتجاجی میٹنگ کا انعقاد


روہت سردنا کے خلاف تنظیم ائمہ مساجد کی احتجاجی میٹنگ کا انعقاد
منگلور، اتراکھنڈ(یواین اےنیوز28نومبر2017) چند روز پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے ’’آج تک‘‘ نیوز چینل کے اینکرروہت سردنا نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما، حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جس کے بعد ملک بھر میں اس کے خلاف احتجاج ہوا، مختلف جگہوں میں اس کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے نیز میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوام نے روہت سردنا کے خلاف سخت کرروائی کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج یہاں تنظیم ائمہ مساجد منگلور کی جانب سے مسجد عالیشان میں ایک احتجاجی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز قاری زبیر کی تلاوت سے ہوئی اور قاری انعام نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ میٹنگ کی صدارت حافظ محمد مرسلین نے فرمائی جبکہ مولوی عبدالستار جنرل سکریٹری تنظیم ہٰذا نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔مفتی محمد معصوم قاسمی مدیر جامعہ عربیہ مدرسۃ المؤمنین منگلور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے شر پسندوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ورنہ ملک میں فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہوجائیں گے۔ قاری نسیم احمد منگلوری نے روہت سردنا کی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور اس کو ایک سازش قراردیا۔ مولوی عبدالستار نے روہت سردنا کو فرقہ پرست بتاتے ہوئے اس کے ناپاک عزائم کا خدشہ ظاہر کیا۔ مولانا تنویر صدیقی نے روہت سردنا کو اینکر کے عہدے سے برطرف کرنے کی بات کہی۔ مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے روہت سردنا کی گستاخی کو مسلمانوں سے نفرت کا ذریعہ بتاتے ہوئے اینکر کی تعصب پرستی اور مذہبی منافرت پھیلانے کا ثبوت قرار دیا ۔ میٹنگ میں یہ بات طے پائی کہ یہاں بھی روہت سردنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا جائے گا ۔ میٹنگ میں علمائے کرام اور ائمہ عظام نے شرکت کی جن میں قاری خورشید، قاری ایوب، قاری عبدالماجد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad