تازہ ترین

پیر، 27 نومبر، 2017

بھوگاؤں کے بلدیاتی انتخاب میں فرضی ووٹنگ کے الزام میں کئی لوگ حرست میں


بھوگاؤں کے بلدیاتی انتخاب میں فرضی ووٹنگ کے الزام میں کئی لوگ حرست میں
 
بھوگاؤں،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز27نومبر2017) ،مین پوری اتوار کو نگر پنچایت کے انتخابات میں گڑ بڑی کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف اور جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کر نے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کار روایہ کی ہے ، ۱۱؍ملزمان، جس میں (5؍ نابالغ بچیاں بھی شریک ہیں )کے خلاف انتخابات کے عمل میں رخنہ اندازی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.بلدیاتی انتخابات میں معمولی کہا سنی کے بعد شام تک 61 فیصد ووٹنگ ہوئی، انتخابات پولیس کی سخت چ نگرانی اور انتظامیہ کے محتاط نگاہوں کے ساتھ سلامتی سے اختتام پذیر ہوا،انتخابات میں فرضی ووٹنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے شہر کے دنیش بابو ولد چیترام، توصیف عرف دبنگ ولد راشد، روہت ولد دنیش، سبودھ ولد لالارام، رستم ولد نثار احمد، اور پانچ نابالغ اور ایک بالغ لڑکی سمیت چھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،بندی بنائے گئے ملزمان انکے سر پرستوں کے مچلکے پر دیر رات 11 بجے چھوڑ دیا گیا ، واضح رہے کہ ملزمان کو چھوڑے جانے سے قبل بی جے پی ممبر اسمبلی رام نریش اگنی ہوتری نے قیدی بنائے گئے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے معاملہ میں پولیس کی طریقہ کار کو لے کر غصہ کا اظہار کیا تھا.اگن ہوتری کے کہنے کے بعد بھی پولس نے ملزمان کو چھوڑ تو دیا مگر قانونی شکنجہ کس نے کے بعد دفعہ171 آئی ،پی، سی میں مقدمہ درج کیا گیاہے، انتخابا تی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں قیدی بنائے گئے ملزمان کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر سریندر سنگھ چوہان، بی ایس پی لیڈر رادھیلال موریہ، شہر ایس پی صدر عبدالسلام، کانگریس کے سدھر سنگھ کٹھیریا وغیرہ نے سخت تنقید کی ہے. ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ14؍سے 16؍سال کی لڑکیوں کی حراست میں 10؍ گھنٹہ تک خواتین پولس کی حراست میں رکھنا ایک اچھا عمل نہیں رہا ،بھوگاؤں : ووٹنگ کے دن، جعلی شناخت نامہ سے ووٹنگ عمل کو متائثر کرنے کے لئے دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ووٹنگ کے وقت ایس ڈی ایم سندیپ کمار نے دو نا بالغ لڑکوں فرضی بنیاد(آدھار) کارڈ بنانے کے ملزم آشوتوش کمار شا کیہ ولد چندربھان آدرش نگرکے خلاف فرضی آدھار کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کیا ہے. رپورٹ میں ایک نوجوان کو فرار بتایا گیا ہے. پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے جعلی بیس کارڈ اور ایک پرنٹر برآمد کیا گیا ہے،اس سلسلے میں،انچارج انسپکٹر ششی کانت شرما نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے مجرم پائے جانے پرقانونی کارروائی کی جائے گی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad