تازہ ترین

ہفتہ، 25 نومبر، 2017

انتخابی مہم کے آخری دن رام نریش اگن ہوتری نے بھاجپا کے امیدوار کے لئے ووٹ مانگے


انتخابی مہم کے آخری دن رام نریش اگن ہوتری نے بھاجپا کے امیدوار کے لئے ووٹ مانگے
 

بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز24نومبر2017)انتخابی کمیشن کے ڈائریکٹر کے ہدایت کے مطابق48 ؍گھنٹہ قبل انتخابی مہم کوروکنے کے لئے ہدایات پرآج امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کوشام 5؍ بجے روک دیا، انتخابی مہم کے آخری دن، امیدوار وں نے اپنی پوری طاقت ووٹروں سے رابطے،ملاقاتیں، اور روٹھوں کو منا نے میں صرف کردی ، رام نریش اگن ہوتری نے بی جے پی کے امیدوار چھیدا لال ورما کے انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا ، سابق وزیر آلوک شاکیہ ،و شہر سماجوادی پارٹی کے صدر عبدالسلام نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار سندھیا گہار کے لئے مضبوطی کے ساتھ انتخابی مہم میں ڈٹے رہے ، اور یہاں تک کہ آزاد امیدوار وں نے بھی اپنی انتخابی مہم کو کو زور داری کے ساتھ چلایا ،کچھ امیدواروں نے اپنا جلوس نکال کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، اور 26 تاریخ کو اپنے اپنے حق میں وو ٹ دینے کی اپیل کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad