تازہ ترین

ہفتہ، 25 نومبر، 2017

اعظم گڑھ کے شیرواں گاؤں کا دوسالہ بچہ لاپتہ۔تین دن بیت جانے پر پولس بھی نہیں لگاپائی کوئی سراغ۔


اعظم گڑھ کے شیرواں گاؤں کا دوسالہ بچہ لاپتہ۔تین دن بیت جانے پر پولس بھی نہیں لگاپائی کوئی سراغ۔

سرائے میر،رپورٹ،ریحان اعظمی(یو این اے نیوز26نومبر2017)سرائے میر تھانہ علاقہ کے شیرواں گاؤں کا لگ بھگ دوسالہ بچہ قریب چار دن سے لاپتہ ہے،گھر والے اور گاؤں والوں کے ساتھ ساتھ پولس بھی بچے کو ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے،مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے،اطلاع کے مطابق شیرواں رہائشی جاوید احمدولد پرویز احمد کا لگ بھگ دوسالہ لڑکا حبیب 23تاریخ 2017 کو شام پانچ بجے سے غائب ہے،بتایا جارہاہے کہ چھوٹی بہن کے ساتھ باہر کھیلنے گیا ہوا تھا تبھی سے وہ غائب ہے۔جب شام کافی دیر ہوئی اور بچہ گھر نہیں لوٹا تو گھر والے ڈھونڈنے ادھر اُدھر نکلے مگر بچے کا کوئی سراغ نہیں لگا،تھک ہار کر سرائے میر تھانہ میں گمشدگی کی تحریر دی،پولس نے دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کر ڈھونڈنے میں جٹ گئی ہے،وہیں گھر سے ملحق ایک پوکھرا(تالاب) بھی ہے،جس کو تین دن سے ٹیوبل لگاکر پانی نکالا جارہے،لوگوں کو شک ہے کہ کہیں وہ اسی میں تو نہیں گر گیا۔اگر کہیں کسی کو کوئی سراغ لگے تو براہ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+919044411011
+919125333002
+919936408616

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad