پردھان منتری آواس یوجنا درخواست فارم کے تحت انکم سرٹیفکٹ، کیاسٹ سرٹیفکٹ و کارپوریٹر کی درخواست کا لزوم برخواست
انڈین یونین مسلم لیگ کی ضلع کلکٹر رویندرریڈی اور میونسپل کمشنر جان سمسن سے کامیاب نمائندگی
نظام آباد(یواین اےنیوز6نومبر2017) مرکزی حکومت کی جانب سے آغاز کردہ پردھان منتری آواس یوجنا درخواست فارم کے تحت ایسے غریب افراد جن کے پاس مکانات ہیں لیکن وہ خستہ حالت میں ہے یا ٹین شیڈ ، جھونپڑی کے اس اسکیم کے تحت قرض منظور کئے جارہے ہیں لیکن درخواست فارم میں موجود قواعد کے علاوہ بھی چند افراد غیر ضروری افواہیں پھیلاتے ہوئے مزید اسنادات منسلک کرنے کیلئے اسرار کررہے ہیں جیسے انکم سرٹیفکٹ، کیاسٹ سرٹیفکٹ اور متعلقہ کارپوریٹر کی دستخط اس ضمن میں انڈین یونین مسلم لیگ کے وفد نے ضلع کلکٹر رویندرریڈی اور میونسپل کمشنر جان سمسن سے نمائندگی کرتے ہوئے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب درخواست فارم ہی ان چیزوں کی وضاحت نہیں ہے غریب اور معصوم عوام سے یہ چیزیں کیوں طلب کی جارہی ہے غریب برقعہ پوش خواتین بار بار کمشنر آفس کے چکر کاٹنے کے باوجود بھی انکم سرٹیفکٹ، کیاسٹ سرٹیفکٹ اور متعلقہ کارپوریٹر کی دستخط کیلئے فارم واپس کئے جارہے ہیں ۔ میونسپل کمشنر جان سمسن نے وضاحت کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا درخواست فارم کے تحت آدھار کارڈ، راشن کارڈ، بینک اکاؤنٹ ، ایک عدد فوٹو ، گھر کے پیپر کے علاوہ مزید کوئی اسنادات منسلک کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے اگر کوئی میونسپل آفیسر مزید اسنادات طلب کرتا ہے تو فوری میونسپل کمشنر سے شکایت کریں ۔ اس وفد میں صدر ضلع انڈین یونین مسلم لیگ محمد عبدالمقیت سابق کارپوریٹر، شرجیل پرویز ضلع جنرل سکریٹری ، محمد یونس خان نائب صدر مسلم یوتھ لیگ، شیخ عمران احمد ضلعی سکریٹری مسلم یوتھ لیگ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں