تازہ ترین

منگل، 7 نومبر، 2017

تاجروں نے کی لوٹ کے خلاصہ کی مانگ۔


تاجروں نے کی لوٹ کے خلاصہ کی مانگ۔
چاند پور/رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز7نومبر2017) گڑ تاجر ایسو سی ایشن کی منڈی سمیتی احاطے میں منعقد ایک میٹنگ میں تاجر طبقے نے ویاپوریوں اور عام آدمی کے ساتھ ہو رہی آئے دن لوٹ مار کی وارداتوں پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے فوری چوری اور لوٹ کی وارداتو ں روکنے اور چور بدمعاشوں کو فوری پکڑنے کی پولیس کومانگ کی ہے۔گزشتہ روز منڈی سمیتی کے قریب ہوئی پھل و سبزی آرھتی قمر الزماں کے ساتھ لاکھوں روپے کی لوٹ ہونا کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،تاجروں نے اس واقعہ کا خلاصہ کرنے کا مطالبہ کیا اور فوری طور پر بدمعاشوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔ تاجر طبقہ کا کہنا ہے کہ بدمعاش اب دن دہاڑے چوری اور لوٹ کی واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ مگر پولیس کسی بھی طرح ان وارداتوں روکنے سے بچ رہی ہے، دن دہاڑے ہوئی تاجر قمر الزماں کے ساتھ لاکھو ں روپئے کی لوٹ کی واردات سے اب ہر تاجرہی، نہیں بلکہ ہر عام آدمی کے خوف کے سائے میں رہنے کے لئے مجبورہے ۔میٹنگ میں شیلیندر چودھری، ببو، شرون کمار، سبودھ کمار، ومل کمار، وریندر راجپوت، پون گوئل، دیپک کمار، ونے کمار، راہل اگروال، وغیرہ تاجر موجود رہے ۔اس سے پہلے پھل اور سبزی آڑھتی یونین و شہری باشندوں کے تعاون سے تھانہ حاضر ہوکر پولیس سے اس واردات کے خلاصہ کا مطالبہ رکھا، اور لٹیروں و بدمعاشوں کو جلد سے جلد پکڑنے کی مانگ کی اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔تھانہ پہنچے تاجران کو پولیس نے یقین دہانی کرا کر خاموش کر دیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad