تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ پٹکا پور میں آج


جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ پٹکا پور میں آج
(فا‏ئل فوٹو)                               
کانپور(یواین اےنیوز28نومبر2017)صحابہ کرام کے شیدائیوں کو خوشخبری دی جارہی ہے کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی اجمعین کے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنانے اورآپؐ کی تعلیمات انسانی غلامی سے نجات دلانے والی، آپ کی پاکیزہ سیرت مظلوموں کے درد کا مداوا اور آپ کی پوری زندگی سراپا اخلاق ومحبت، آپ اللہ کے نبی اور آخری نبی، آپؐ کے فرامین احادیث مبارکہ حجت شرعیہ، آپ کے اولین شاگرد حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تمام کے تمام امت کے لئے معیار حق، رہبرورہنما ہیں، اسی اسوۂ پیغمبر ؐواسوہ صحابہؓ کو پوری امت مسلمہ، برادران وطن اور پوری انسانیت تک پہنچانے کے لئے جمعیۃ علماء شہر ومجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاول کو ماہ رحمت عالم مہینہ کے طور پر منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں انجمن اسلامیہ بچہ کمیٹی نواب صاحب کا احاطہ پٹکا پور کی جانب سے 29؍ نومبر بروز بدھ بعد نماز عشاء بمقام نواب صاحب کا احاطہ چھوٹا پھاٹک پٹکا پور کانپور میں جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہ کرامؓ زیر سرپرستی حضرت مولانا الحاج مفتی منظور احمد صاحب مظاہری قاضی شہر ومفتی اعظم کانپور، زیر صدارت مجاہد اسلام محبوب العلماء حضرت الحاج مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش وقائم مقام قاضی شہر کانپورمنعقد ہو رہا ہے۔ جس میں مقرر شعلہ بیاں خطیب ذیشان حضرت مولانا معاویہ عبدالرحیم فاروقی لکھنوی استاذ مدرسہ فاروقیہ کاکوری لکھنو اور فصیح اللسان فاضل نوجوان حضرت مولانا سید مفتی محمد عثمان صاحب قاسمی امام وخطیب بڑی مسجد شتر خانہ گھنٹہ گھر کانپور خطاب فرمائیں گے ۔ جلسہ کی نظامت مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی امام وخطیب مسجد نور پٹکا پور فرمائیں گے اور قاری مجیب اللہ صاحب عرفانی مدرسہ مفتاح القرآن گرڑیا محال کانپور کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوگا جب کہ مداح خیر الانام حافظ امین الحق کانپوری رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ ملک رضوان ،شاہد وکیل ،مشرف حسین شاہنواز حسین، حاجی امتیاز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad