تازہ ترین

اتوار، 26 نومبر، 2017

آج تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بھوڑکڑہاں کے طلباء وطالبات کا ششماہی امتحان اختتام پذیر

آج تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بھوڑکڑہاں  کے طلباء وطالبات کا ششماہی امتحان اختتام پذیر۔



جونپور۔( یو این اے نیوز 26نومبر 2017)تعلیمی مرکز عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ میں  17نومبر2017 سے مکتب اول تا  پنجم تک چل رہا  ششماہی امتحان آج پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اس ضمن میں اسکول کے سرپرست  مولانا عمران صاحب نے بتایا کہ پچھلے نو دنوں سے چل رہا امتحان  آج بحسن خوبی مکمل ہوگیا ، انھوں نے کہا ہمارے یہاں  امتحان بچے اور بچیوں کے تحریری طور پر کرائے جاتے ہیں ۔خواہ وہ مکتب اول کا طالب علم ہو یا مکتب پنجم کا طالب علم ہو ہر کلاس کا امتحان ہمارے یہاں تحریر طور پر ہوتا ہے ۔امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کی تعداد 250 کے قریب تھی ۔اسکول  میں ہر مہینے  طلبہ  کے ٹیسٹ بھی ہوتے ہیں۔ مدرسہ  میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی منظم طور تعلیم دی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad