جمعیت علماء بہار کا اجلاس عام 19کوموتیہاری میں,سیتامڑھی میں بھی تیاری زوروں پر.محمد صدرعالم نعمانی
سیتا مڑھی(یواین اےنیوز6نومبر2017)جمعیت علماء ہند کے متحدہ قومیت کے نظریہ کو فروغ دینے.ملک کو آپسی نفرت سے بچانے. جمہوریت کی بقا اور سیکولر کردار کے تحفظ کیلئے عوامی بیداری پیدا کرنے .فرقہ پرستی. دہشت گردی اور مذہبی منافرت کے خلاف متحدہ آواز بلند کرنے کیلئے جمعیت علماء بہار کا ایک روزہ عظیم الشان نوواں صوبائ اجلاس عام. بنام قومی یکجہتی کانفرنس 16نومبر 2017بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام نہرو اسٹدیم موتیہاری میں منعقد ہونے جارہاہے. جس کی صدارت جانشیں شیخ الاسلام قائد ملت حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمیعت علماء ہند فرماینگے ان خیالات کا اظہار مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے جمعیت کے تمام عہدیداران وکارکنان سے کہاہے کہ وہ جمعیت کے اس صوبائ کانفرنس میں کثیر تعداد میں شریک ہوں .اور اس کانفرنس کے سلسلے میں لوگوں کے اندر بیداری پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کانفرنس میں سیکولر ذہنیت کے حامل برادران وطن کی بھی بڑی تعداد میں شرکت ہوگی. جمعیت کے صوبائ کانفرنس کے تئیں جمعیت کے کارکنان میں زبردست جوش وخروش کا ماحول قائم ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں