جلوس محمدیؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں انجمنوں کی میٹنگ آج
کانپور(یواین اےنیوز25نومبر2017)جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیراہتمام وزیرقیادت ہرسال ۲۱/ربیع الاوّل کو اٹھائے جانے والے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو جواس سال۲/ دسمبر ۷۱۰۲ء رجبی گراؤنڈ پریڈ سے اٹھایاجائے گا۔جلوس کو کامیاب بنانے کے مقصدسے ضروری مشوروں اورتبادلہئ خیالات کے لئے جمعیۃ علماء شہر کے اراکین، شہر کے معززعلماء وائمہ مساجد، دانشوروں اورجلوس محمدیؐ میں شامل ہونے والی کمیٹیوں وانجمنوں کے عہدیدارون، سیکٹر انچارج، نیزسول ڈیفنس کے عہدیداروں اوراراکین کی اہم میٹنگ مورخہ ۶۲/ نومبر۷۱۰۲ء بروز اتوار بوقت۱۱/ گیارہ بجے دن دفتر جمعیۃ علماء جمعیۃ بلڈنگ،رجبی روڈ، کانپور میں منعقد ہوگی۔
میٹنگ کی اطلاع دیتے ہوئے سکریٹری زبیر احمد فاروقی نے بتایا کہ اس اہم میٹنگ میں شہری جمعیۃ علماء کے صدر جناب ڈاکٹر حلیم اللہ خاں اورشہری جنرل سکریٹری وصوبائی صدر الحاج حضرت مولانا محمد متین الحق اُسامہ قاسمی قائم مقام قاضی شہر کانپور بھی شرکت کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں