تازہ ترین

جمعہ، 10 نومبر، 2017

شہر ،قصبہ ، کی تعمیر ترقی کے لئے اپنی حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں :ڈی،ایم


شہر ،قصبہ ، کی تعمیر ترقی کے لئے اپنی حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں :ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز10نومبر2017)ضلع مجسٹریٹ مسٹر پردیپ کمار نے ضلع کے تمام رائے دھندگان سے کہا ہے کہ بلدیاتی ۔میونسپلٹی ا نتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور پر امن ماحول میں انجام کرایا جائے گا، اس کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں،کافی سیکورٹی فورسز کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں. ووٹر بے خوف ہوکر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں، اگر کسی کی طرف سے ووٹروں کو متاثر کرنے، ووٹ کا حق استعمال کرنے سے محروم کرنے، کسی شخص خاص کے لیے ووٹ دینے کا دباؤ بنانے کی کوشش کرنے، روپیہ ،پیسہ کا لالچ دے کر ووٹ ڈالنے کوشش کرا ئے تو فوری طور پر انتخابی کنٹرول ، ٹیلی فون نمبر 05672۔، 234715 پر شکایت کریں. تمام ووٹروں کو 26 نومبر (اتوار) کو اپنے گھروں سے نکل کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں ا،ور جمہوریت کو صحیح معنوں میں اپنا اہم کردار ادا کریں،قانون سے ملی اس طاقت (حق رائے دہی ) کا،مقامی، ریاستی، اور ملک کی تعمیر ترقی اور اصلاح میں اس طاقت کا استعمال ضرورکریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad