قرآن ایک معجزہ اور ہدایت کا ایسا روشن مینارہ ہے جسکی تعلیمات پر عمل دارین میں کامیابی کا ضامن ہے مولانا سید سلمان حسینی ندوی
لکھنو،رپورٹ،عطاءالرحمان(یواین اےنیوز4اکتوبر2017) قرآن ساری انسانیت کیلئے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے،قرآن ایک معجزہ ہے اور ہدایت کا ایسا روشن مینارہ ہے جسکی کوئی نظیر نہی مذکورہ خیالات کا اظہار حضرت مولانا سلمان حسینی ندوی استاد دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو نے کیا وہ گذشتہ شب مرکز فن تجوید وقرآت مدرسہ عالیہ عرفانیہ چوک لکھنو میں منعقد آل انڈیا مظاہرہ قرأت سے بطور مقرر خصوصی خطاب کر رہے تھے،مولانا سلمان ندوی نے مزید کہا کہ جس نبی پر قرآن کا نزول ہوا وہ نبی عالمی نبی ہیں وقت کا تقاضا ہیکہ نبی کی سیرت کو عام کیا جائے ۔مظاہرہ قرأت کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ محفل بہت مبارک محفل ہے قرآن کو حسن صوت سے پڑھنے کے ساتھ اسکے معانی پر غور کرنا اور اسکے پیغام کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے ،مولانا ندوی نے مزید کہا کہ مظاہرہ قرأت میں غیر مسلموں کو بے شمار تعداد میں بلایا جائے اور تمام انسانوں کو قرآن سنایا جائے اور اسکے صحیح پیغام کو سمجھایا جائے تاکہ جہالت دور ہو ۔مولانا ندوی نے علماء وطلباء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مصرفانہ اور غیر اسلامی شادیوں اور تقریبات میں شریک نہ ہوں اور اسکے خلاف ایک مشن شروع کر و۔صدر جلسہ رئیس القراء قاری مشتاق احمد پڑتابگڑھی نے کہا کہ مدرسہ ھذا کا اساسی وبنیادی مقصد قرآنی علوم کی نشرواشاعت ہے انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں قرآء عظام کو نصیحتیں کیںاس موقع پر قاری ابو ریحان کشن گنج بہار۔ قاری محمد شاکر بردوان۔قاری ابو یحیی جے پور راجستھان۔قاری عبد المعبود کانپور قاری رحمت اللہ آلہ آباد قاری حسیب الرحمن بجنور ۔قاری عنایت الرحمن میرٹھ قاری محمد ریاض مظاہری ندوة العلماء سمیت دیگر مقامی و بیرونی مشاہیر قرآء عظام نے اپنے ف2ن قرات کا مظاہرہ کیا محمد منظر متعلم مدرسہ عالیہ عرفانیہ کی تلاوت اور قاری مجیب فتحپوری کی نعت و منقبت سے آغاز ہونے والے پروگرام کی نظامت مولانا عبدالرحمن اعظمی نے بحسن و خوبی کی کنوینر پروگرام الحاج امتیاز احمد پڑتابگڑھی اور قاری محمد عمران رحمانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر علماء قرآء وطلباء کا ایک جم غفیر موجود تھامظاہرہ قرآت کا اختتام رئیس القراء قاری مشتاق احمد پڑتابگڑھی کی دعا پر ہوا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں