تصویر انچارج انسپکٹر پوپ سنگھ کھلاڑیوں سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں

سالانہ ساتواں کھیل کود کا انعقادکے،ایل، انٹر نیشنل اکیڈمی میں

بھوگاؤں،مین پوری (حافظ محمد ذاکر) قصبہ بھوگاؤں کے،کے،ایل، انٹر نیشنل اکیڈمی میں ساتواں سالانہ کھیل کا افتتاح کوتولی انچارج پہوپ سنگھ نے ماں سرسوتی کی تصویر پر شمع روشن کر کے کیا،
800 میٹر کی دوڑ میں سینئرکلاس کے انوج راجپوت نے پہلا مقام حاصل کیا، اور گرین ہاؤس کے سچن نے دوسری پوزیشن حاصل کی

،بروز جمعہ کو اسکول میں ساتواں سالانہ کھیل کا افتتاح کرتے ہوئے انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اوقات میں تعلیم پر بھی ایک نئے جذبہ اور حوصلوں اور ترقیات کی منازل کو طے کر نے کے ساتھ ساتھ خصوصی توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ اگر کھیل کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ کھیلا جائے تو آگے چل کر کھیل میں بھی بہت سے مواقع میسر آئیں گے،

انہوں نے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں،اور اسپر عمل کر نے کی بھی ترغیب دی،اس موقع پر کامیاب شدہ طلباء کو اسکول کے منیجر پنکج پانڈے نے ایوارڈ سے نوازا،پروگرام میں برجیش پانڈے، ہدیش پانڈے، راہول، شیوم، آشوتوش پانڈے، انصار قریشی، جیوتی، ودیا گپتا، پرینکا، شالینی، وغیرہ موجود تھے