ڈاکٹر ذیشان نے مہمان رسول کے علاج کے لئے لگایا کیمپ

آنند نگر مہراج گنج ( اظہار احمد) اسٹار ہاسپیٹل کے سینئر ڈاکٹر جناب الحاج ذیشان احمد صاحب نے آنند نگر میں واقع مدرسہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار کے غریب ونادار طلباء وطالبات کے علاج  کے لئے کیمپ لگایا۔ انہوں نے بیمار طلباء و طالبات کا چیکب کیا اور دوا بھی دیا۔ اس کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ جن کی طبیعت خراب تھی ان کا بھی چیکپ کیا اور دوا بھی دیا گیا۔ اور انہوں نے مدرسہ کے غریب ونادار طلباءو طالبات کے علاج کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں تقریبا ایک کنٹل چاول، دس کلو دال، اور تمام بچوں میں خوردو نوش کی اشیاء بھی تقسیم کئے۔

اس کام کو دیکھتے ہوئے مدرسہ کے ذمہ دار ماسٹر ذکر اللہ صاحب نے ڈاکٹر ذیشان احمد صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ آپ کا نیک عمل ہے مدرسہ کے طلباء سے بیحد لگاو اور محبت کی دلیل ہے، جبکہ آج کا دور یہ ہے کہ اپنا مسلمان بھائی نہ مدرسہ اور نہ مدرسہ کے  طلباء کو  دیکھنا چاہتا ہے آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ان غریب طلباء کا مفت میں علاج کیا میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کے اس عمل کو قبول فرماکر نجات ذریعہ بنائے آمین۔ اس موقع پر جناب مولانا اظہار صاحب، جناب یونس صاحب، جناب عبدالجلیل صاحب، جناب اکرام اللہ صاحب، جناب رضوان صاحب، جناب یوسف صاحب کے علاوہ دیگر احباب موجو تھے۔