اعظم گڑھ کے دیدارگنج میں جونپور کے نوجوان کا قتل

3469

اعظم گڑھ کے دیدارگنج میں جونپور کے نوجوان کا قتل
کھیتا سرائے جونپور۔(یو این اے نیوز 10جنوری 2019)اعظم گڑھ کے دیدار گنج چوراہے کے پاس واقع شراب کی دوکان کے سامنے ایک نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا گیا ۔گولی کی آواز سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔موقع واردات پر دیدار گنج تھانہ کی پولیس پہنچکر نعش کو اپنے قبضہ میں لیکر معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی۔حادثے کی اطلاع مقتول کے اہل خانہ کو ملتے ہی کہرام مچ گیا۔

جونپور۔ضلع کے کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے مصطفی باد گاؤں کے رہائشی شفیق ولد علی احمد عرف مدارن شیخ 40سال گھر سے دیدار گنج گیا تھا۔اطلاع کےمطابق سام سات بجے کے قریب شفیق اپنے ایک دوسرے دوست کے ساتھ دیدار گنج چوراہے پر واقع ایک شراب کی دوکان پر گیا جہاں سے شراب خریدنے کے بعد اپنے دوست کے ساتھ باہر چلاگیا ۔

۔شراب کی دوکان کا سیلس مین لیٹرین کے دوکان میں کنڈلی لگاکر باہر چلا گیا۔جاتے وقت اسنے ب
عل کی انگریزی شراب کی دوکان کے سیلس مین سے دوکان دیکھتے رہنے کو کہا ۔کچھ دیر کے بعد اچان گولی چلنے کی آواز سنکر لوگ چونک پڑے ایک نوجوان نے شفیق کو نشانہ بناکر گولی چلائی شفیق جان بجا کر شراب کی دوکان میں گھس گیا۔حملہ آوروں نے شراب کی دوکان میں گھس کر شفیق کو دوبارہ گولی مار دی ۔اور گولی مار کر فرار ہوگئے۔

جب تک لوگ علاج کے لئے اسکو اسپتال لے جاتے تب تک اسکی موت ہوچکی تھی۔حادثہ کے بعد دیدار گنج چوراہے کی دکانیں بند ہونے لگی ۔شفیق کو گولی کس نے اور کیوں ماری یہ بات خبر لکھے جانے تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔