شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی میٹنگ اختتام پذیر

رپورٹ ۔اجود قاسمی ۔(جونپور 6نومبر 2019 یو این اے نیوز) شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کے شہر صدر شاہنواز خان نے بدھ کو سابق ممبر اسمبلی صدر ندیم جاوید کے کیمپ دفتر واقع سککہی پور میں شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی میٹنگ کی صدارت جناب فیصل حسن تبریز ضلع صدر کانگریس کمیٹی جونپور نے کیا شاہنواز خان نے شہر کانگریس اقلیتی شعبہ کی ٹیم کا اعلان کیا۔کمیٹی میں كاشف قریشی اور محمد ظفر کو نائب صدر بنایا گیا ہے. 

محمد ساقب، عامر قریشی اور دانش قریشی کو جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے. موجودہ لوگوں نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی، نظامت قلندر بند نے کیا۔ یہ معلومات کمیٹی کے شہر صدر شاہنواز خان نے دی۔
اس موقع پر فہیم خان، نیرج رائے، صدام شمساد، عادل خان، منہاج انصاری، راجا نواب، رمضان وغیرہ موجود رہے۔