جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کو اٹھائے جانے والے جلوس محمد یؐ جسے ایشیاء کے عظیم جلوس ہونے کا فخر حاصل ہے

4274

کانپور:۔جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کو اٹھائے جانےوالے جلوس محمد یؐ جسے ایشیاء کے عظیم جلوس ہونے کا فخر حاصل ہے ، کو سابقہروایات کے مطابق امن وسکون سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جمعیۃ علماء شہر
کانپور وضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی خصوصی میٹنگ کوتوالی کانپورمیں منعقدہوئی۔

۔جس میں اے ڈی ایم ، ایس پی مغربی ، مختلف حلقوں کے سی اوسمیت دیگر محکموںکے افسران موجود رہے۔۔میٹنگ میں جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نےموجودافسران کو جلوس محمدی ﷺ اور جمعیۃ علماء کی نمایاں تاریخ اور جنگ آزادیمیں اس کے رول سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ایک صدی سے زائد مدت سے جمعیۃعلماء شہر اس جلوس کی قیادت کرتی چلی آرہی ہے۔

شہر کے اس جلوس کو ایشیا کا سبسے بڑا جلوس ہونے کا فخر حاصل ہے۔ جس میں تمام مسلمان بغیر مسلکی اختلاف کےجوش و خروش،ادب و احترام کے ساتھ شریک ہوتے چلے آ رہے ہیں۔ مولانا نے بتایا کہامسال جلوس محمدی21نومبر کو اٹھایا جانا ایسے میں جلوس کی تیاریوں کو لے کربہت سے کام ہونا باقی ہیں۔ شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں نے افسران کو اب تککی تیاریوں سے واقف کراتے ہوئے بتایاکہ جلوس کے راستوں میں کئی مقامات پرکامکی ضرورت ہے۔

اس کے ساتھ ہی بہت سے مقامات پر کوڑا پڑا ہوا ہے ، ٹرانسفارمرکھلے ہوئے ہیں اگر ٹرانسفارمر بند بھی ہیں تو اس کے آس پاس میں بہت سی گندگیپائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ جلوس میں آگے نکلنے کیلئے بد نظمیپیداکرنے کی کوشش کرتے ہیں اس پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ جلوس پرسکونماحول میں انجام تک پہنچ سکے۔

اے ڈی ایم وویک شریواستو اور ایس پی مغربی راجکمار نے موجود تمام سی او و دیگر افسران سے کہا کہ وہ جلوس محمدی ؐ کی تیاریوںکو لے کر خود اپنی ذمہ داریوں کوسمجھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلدہی تمام افسران کے ساتھ جلوس محمدی ؐ کے روٹ کا سروے کیا جائے گا اور راستےمیں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرایا جائے گا۔

افسران نے جمعیۃ علماء کےعہدیداران کو یقین دلایا کہ جلوس میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی کمی نہیںہونے دی جائے گی اور ہرممکن تعاون دینے کی کوشش کرے گی۔ میٹنگ میں اے ڈی ایم وایس پی مشرقی کے ساتھ سی اوکوتوالی ، سی او انورگنج ، سی او بزریہ اس کے علاوہشہری نائب صدر مولانا محمد انیس خاں قاسمی ،نائب صدر محمود عالم قریشی،سکریٹری زبیر احمد فاروقی،مولانا محمدانعام اللہ قاسمی ،مشیر عالم، حامد علیانصاری، شارق نواب۔

مولانا انیس الرحمن قاسمی، قاری عبد المعید چودھری، مفتیاظہار مکرم قاسمی ، مولانا محمد عقیل جامعی ، مولانا محمد اسلم جامعی، محمدشعیب ودیگر عہدیداران موجود تھے۔