سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل گاؤں سمیت علاقے میں پسرا سناٹا!

9168

سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل گاؤں سمیت علاقے میں پسرا سناٹا!
رپورٹ ۔اسماعیل عمران جون پور ی

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 14جنوری 2019)اپنے اہل خانہ کی کفالت کی غرض سے لوگ گھر بار ،بال بچے سب کچھ ترک کرکے کھاڑی پار جاکر نوکری کرکے پیسہ کماتے ہیں جن کی کمائی سے اہل خانہ کو بہت حد تک راحت ملتی ہے، اسی طرح سے اعظم گڑھ رونا پار تھانہ حلقہ کے زمین رسول پور گاؤں کے رہائشی شفقت 40سال اور شمیم احمد 36سال ولد شمش الضحی بھی اپنے گھر سے سعودی عرب کے شہر ریاض نوکری کرنے تقریبا ڈیڑھ سال قبل گئے ہوئے تھے۔

جہاں پر انکا اور انکے ایک اور ساتھی فیاض کا بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق شفقت ریاض شہر میں اپنے کفیل کے یہاں گزشتہ چھ جنوری کو گیا تھا۔اسکے بعد وہ واپس اپنے روم پر نہیں لوٹ۔واپس نہ لوٹنے پر اسکی تلاش میں اسکا چھوٹا بھائی شمیم اور اسکا دوست فیاض مقتول شفقت کے کفیل کے گھر پر گئے ۔یہ بھی لوگ واپس نہیں لوٹے۔اسکے بعد وہاں پر موجود بڑے بھائی محمد شوکت نے پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائیوں کے گم شدہ ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی ۔

۔خارجی کا معاملے ہونے کی بنا پر وہاں کی پولیس معاملے کو ہلکے میں لیتی رہی ۔جسکی وجہ سے جلد کوئی سراغ انکے غائب ہونے کا نہیں مل پا رہا تھا۔آخر کار بڑی جدوجہد کرنے کے بعد 13جنوری کو پولیس کے ذریعے خبر ملتی ہے کہ تینوں کی نعش کفیل کے گھر سے برآمد ہوئی ہے قاتل نے لاشوں کے چہروں کو ایسا مسخ کردیا ہے کہ ناقابل شناخت ہیں فارنسک جانچ کے ذریعے مقتولین کے بھائی جو وہاں پر موجود ہیں انکا نمونہ دم لیکر پولیس نے کلیئر کردیا کہ یہ لاش آپ کے گمشدہ دونوں بھائیوں اورایک دوست کی ہے ۔

۔اس دل سوز خبر سے اہل خانہ سمیت علاقے میں ماتم چھاگیا ۔گاؤں کے پردھان نعمان کے مطابق اب تک سعودی حکومت نے اس قتل معاملے میں قاتل عربی سمیت 11 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے مقتول صاحبان سعودی عرب میں ٹیکسی ڈرائیور تھے۔

نوٹ۔ابھی اس خبر کی تصدیق مکمل نہیں ہوسکی ہے۔