مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز9اکتوبر2019)ڈویژنل کمشنر انل کمار نے نیم کھیڑا میں 420.26 لاکھ روپئے کی لاگت سے زیر تعمیر 5 لاکھ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی ساءٹ پر پہنچ کرتعمیری کام کا معائنہ کیا ، اس موقعہ پر انہو نیں کہا انجینئر کاموں کے معیار میں مکمل شفافیت برتیں ،اور مکمل توجہ کے ساتھ کام کو پائے تکمیل تک پہنچائیں ،تعمیر مکمل ہو نے کے بعدجلد از جلد محکمہ کے سپرد کریں۔

جائے وقوعہ پر کام کی سست پیشرفت پر انہوں نے اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے انجینئر کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیدار سے مزدورں میں اضافہ کرکے کام کی پیشرفت کو بہتر بنائیں ، انہوں نے زیر تعمیر عمارت میں متعدد مقامات پر کام کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، اینٹوں کے معیار پر ناراضگی کا اظہار کیا۔کمشنر آگرہ ڈویژن کے پونچھے جا نے پر بتایا گیا کہ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کے زیر تعمیر عمارت کے معیار کو جانچنے۔پرکھنے کے لئے پہلے ہی 03 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر پبلک ورکس، ایگزیکٹو انجینئر آر ای ایس، اور اسسٹنٹ انجینئر دیہی ترقیاتی ٹیم کے ممبر ہیں ، وہ وقتا فوقتا کام کے معیار پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،اور کام کی تحقیق بھی کر رہے ہیں ، اس پر کمشنر نے موقع پر موجود تکنیکی ٹیم سے کہا کہ وہ پوری عمارت کا معائنہ کریں اور رپورٹ فراہم کریں ، تعمیراتی کام میں کسی بھی حالت میں کسی بھی سطح پر معیار سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ پرمود کمار اپادھیائے، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے شنکر رائے، جوائنٹ ڈویلپمنٹ کمشنر اشوک بابو مشرا، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر کپل سنگھ، ایس پی سنگھ، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکس انیل کمار، ایگزیکٹو انجینئر آر، ای،ایس قمر احمد وغیرہ موجود تھے۔